پچھنا لگوانا احادیث اور جدید میڈیکل سائنس کی روشنی میں

   پچھنا لگوانا احادیث اور جدید میڈیکل سائنس  کی روشنی میں


 طب نبوی ﷺ میں بہت سے امراض کا علاج بغیر دواء کے کرنے کا بکثرت ذکر آتا ہے۔ میرے ایک مریض جو کہ مقامی بینک کے نائب صدر تھے انہیں گردوں کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے ڈائیلاسز تجویز کیا انہیں ان کے بیٹے نے امریکہ بلالیا۔ وہاں ایلوپیتھک ڈاکٹر گردوں کے سپیشلسٹ کو دکھایا اس نے دیکھنے کے بعد کہا کہ اگر آپ ان کا علاج کروائینگے تو ادویات کے ذریعے ایک مرض کا علاج ہوگا تو دو امراض مزید پیدا ہوجائیں گے۔ بہتر ہے آپ فیچروپیتھک علاج کرائیں۔ وہ علاج کرانے کیلئے ان کے پاس گئے انہوں نے کہا آپ کو ڈائیلاسز کرانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ چند چیزوں کا پرہیز کریں اور چند چیزیں استعمال کریں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب وہ پاکستان آئے تو بالکل ٹھیک ہوچکے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ترقی یافتہ اقوام ادویات سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بغیر دواء کے علاج کی طرف تیزی سے راغب ہورہی ہے جسے Alternative Medicineکہتے ہیں۔ عربی زبان میں ’’الحجامۃ‘‘ کا مطلب پچھنے لگوانا ہے۔



احادیث میں بکثرت آتا ہے کہ نبی کریم ﷺ مختلف امراض کے علاج کیلئے اور اسی طرح مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے پچھنے لگواتے تھے اور دوستوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے ان میں چند احادیث یہاں نقل کی جاتی ہیں۔
1۔ صحیحین میں بروایت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو ان میں بہتر ’’پچھنے‘‘ لگا کر علاج کرنا ہے۔
2۔سنن ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ کو کہتے سنا رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ مجھے معراج میں لے جایا گیا جب بھی میں کسی گروہ پر گزرتا تو وہ گروہ کہتا اے محمدﷺ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا پچھنے لگوانا ضروری جانو۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ عمدہ غلام پچھنا لگانے والا ہے جو پچھنا لگا کر خون نکالتا ہے جس سے ریڑھ اور پشت کی گرانی جاتی رہتی ہے‘ نگاہوں کو روشنی بخشتا ہے‘ یعنی ہائی بلڈپریشر سے جو کندھوں کا درد اور بوجھ ہوتا ہے اور نگاہ کی کمزوری کا علاج ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ اپنی گردن مبارک کے پہلوی حصوں اور گردن مبارک کے زیریں حصوں پرپچھنا لگوایا کرتے تھے۔صحیح بخاری شریف میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے درد سر کی بنا پر پچھنا لگوایا جس سے آپ متاثر تھے۔ ابن ماجہ میں ہے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام پہلو‘ گردن و دوش پر پچھنا لگوانے کاحکم لیکر نازل ہوئے۔ ابوداؤد میں حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ نے بیان کیا کہ رسول کریم ﷺ نے کولہے مبارک پر پچھنا لگوایا کیونکہ کولہا موچ کھاگیا تھا۔طبرانی کی روایت ہے کہ تم گدی کی ابھار پر پچھنا لگاؤ اس لیے کہ اس میں 72بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اس مقام پر اکو پنکچر کا اہم پوائنٹ ہے جو کہ بہت سی بیماریوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پچھنا لگوانے سے متعلق ایک اور عمل ’’فصد‘‘ ہے اس میں متعلقہ مریض کی وین (ورید) سے خون نکال کر بہا دیا جاتا ہے یہ عمل کافی امراض میں مفید ہے۔
یہ طريقہ علاج ہزاروں سال سے دنیا کے مختلف ملکوں میں رائج ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس طریقہ علاج سے بھرپور فائدہ حاصل کر رہےہیں۔ جن میں جرمنی، امریکہ، کینیڈا، فرانس، جنوبی کوریا، چین، سعودی عرب، دبئی، کویت وغیرہ شامل ہیں۔ بریٹش کپنگ سوسائٹی ( بریطانیہ) اور انٹرنیشنل کپنگ تھراپی سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں  آ چکا ہے۔ لیکن آپ لوگ یہ تعجب کرینگے کہ اس قدیم طریقہ علاج کو جدید شکل دے کر چین نے اس طریقہ علاج کی ڈسپنسریاں پورے چین میں پھیلا دی ہیں  اور کپنگ تھراپی پر مزید ریسرچ سنٹر  بھی قائم کر دئیے ہیں ۔
امریکہ ، چین اور فرانس اس طریقہ علاج میں شامل کیونکرہوئے  ہیں اسکی بڑی وجہ جدید ترین ٹیکنا لوجی ، ریسرچ سنٹر اور لیبارٹریز ہیں ۔ جن کی وجہ سے انہیں  کپنگ تھراپی کی افادیت کا علم ہوا ہے  اور جدید ترین طریقہ علاج والوں کو انتہائی قدیم ترین طریقہ علاج کو نا صرف سمجھنے بلکہ اس کے بہتر ہونے کا بھی اعتراف کرنا پڑا ہے ۔
آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی یہ طریقہ علاج عام ہے اور وہاں عام آدمی تو درکنار خواص  بھی اس طریقہ علاج کو استعمال کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ ہالی ووڈ  فلم انڈسٹری  کی کئی نامور ہستیاں اس علاج سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔آسٹریلیا اور چین کے تیراک بھی  اس علاج کے ذریعہ اپنے جسم کو نہ صرف تندرست رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں بلکہ مزید کسی دوسری ادویات کےاستعمال کے، اپنے جسموں کو چست بھی رکھتے ہیں ۔

 حجامہ کیا ہے؟

یہ قدیم طرز علاج ہے جسم کے کسی حصہ پر  کپ ( پچھنا) لگاکر خلاء یعنی Partial vacuum پیدا کیا جاتاہے جس کی وجہ سے اس حصہ پر مقامی ہیجان خون Localized congestion واقع ہوتاہے۔ کچھ لمحہ بعد کپ کو نکالا جاتا ہے اور اس مقام پر بغیر کسی تکلیف کے فاسد خون کا اخراج کیا جاتا ہے۔ حجامہ کا عمل کافی آسان ہوتاہے لیکن اسکے فائدے حیرت انگیز ہوتے ہیں ۔
حجامہ کی وجہ سے جو کھینچاؤ اور گرمی پیدا ہوتی ہے  وہ ان نظاموں کو درست کرتی ہے جس کی وجہ سے مریض کو آرام ملتا ہے اور وہ شفایاب ہوتاہے۔ حجامہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت  آسانی کے ساتھ عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ آسان، مفید بنا کوئی درد اور مضرات یعنی side effects کے ۔حجامہ دنیا کی مختلف اور پیچیدہ امراض کا آسان اور شفا بخش طریقہ علاج ہے۔

حجامہ کی اقسام

حجامہ تین طرح کے ہوتے ہیں۔
WET CUPPING یعنی  تر حجامہ
DRY CUPPING یعنی خشک حجامہ
CUPPING MASSAGEیعنی حجامہ مساج
1۔ تر حجامہ :۔ اس کے ذریعہ جسم کے کسی خاص جگہ پر باریک اور چھوٹے  Incisions دے کر خون نکالا جاتا ہے ۔ اگر فاسد مادہ Morbid Matter  زیادہ ہو تو ترحجامہ کی جاتی ہے ۔ اس کو حضور ﷺ نے بھی پسند فرمایا تھا۔
  2۔ خشک حجامہ :۔ اس میں کسی خاص حصہ پر صرف Cups  لگائے جاتے ہیں ۔ جسم میں اگر فاسد مادہ کم ہو تو خشک حجامہ کی جانی چاہیے ۔
3۔ مساج حجامہ :۔ خشک حجامہ کی طرح ہی ہوتا ہے جو ایک خاص قسم کا مساج ہے ۔ اس میں  جسم کے اس مقام پر جہاں مساج کی ضرورت ہوتی ہے خاص تیل لگا کر ہاتھ سے ہلکا پھیلا دیا جاتا ہے اور پھر اس مقام پر  Cups لگا کر مساج کیا جاتا ہے ۔ اگر ہاتھ سے مساج کیا جائے تو صرف ڈیڑھ انچ تک اس کا اثر پڑے گا لیکن Cups  کے ذریعے کیا جائے تو 3 تا 4 انچ گہرائی تک اس کا اثر رہے گا   اور جسم کے عضلات میں اکڑاؤ  فوراً ختم ہو جائے گا اور درد رفع ہو جائےگی ۔

 حجامہ کے چند فوائد:

  • جسم کی ٪70 فیصد بیماریاں خون کی کمی یا اس کی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
  • حجامہ کی وجہ سے جسم کا دوران خون  Blood circulation بہتر ہو جاتاہے۔
  • ایسے اعضاء تک بھی خون کی رسائی ہوجاتی ہے جہاں خون کی کمی سے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں۔ جیسے دل، دماغ وغیرہ۔
  •    حجامہ  ، Veins, Lymphatic System, Vascular System, Arteries اور Capillaries کی صفائی اور اس کو فعال بناتا ہے۔
  •  حجامہ  کولسیٹرول لیول کو متوازن کرتا ہے یعنی نقصان دہ چربی LDL کو کم کرتا ہے اور مفید چربیHDLکو بڑھاتا ہے ۔
  •   جسم کے نازک و اہم اور بڑی شریانوں (Arteries)کی صفائی اور فعال کرکے شریانوں کی صلابت  Arteriosclerosis/ Atherosclerosis کو کم کرتا ہے۔
حجامہ جسم کے  Tissues سے زہریلے اور فاسد ماددوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔
  •   حجامہ دماغ، اعصاب، یادداشت، اور حسی اعضاء  (Eye, Ear, Nose, Skin, Tongue,Taste) Sensory Zones کی مدد سے بناتاہے۔
  • حجامہ جسم کی قوت مدافعت ( Immune System) کو تقویت دیتا ہے جس سے جسم میں بیماریوں  سے لڑنے کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔  نفسیاتی امراض Psychological Disease  جیسے دماغی تناؤ، ذہنی دباؤ، گھبراہٹ اور بے چینی  میں کافی مفید ہے۔
  • حجامہ جسم میں  (Natural Pain Killers) Endorphins اورCortisone   کی مقدار کو بڑھاتا ہے
  • حجامہ حسن کی افزائش  (As a Beauty Therapy) میں بھی مددگار ہے اور  Ageing Processکم کرتا ہے۔
  • پھوڑے، پھنسیاں اور ‌زخم وغیرہ سے مواد  Pus نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
  • Dry Cupping  مشہور Acupuncture طریقہ علاج سے دس گنا زیادہ کار آمد ہے۔
  • جسم کے پچھلے حصہ پر Massage Cupping کم از کم دو کیلو میٹر پیدل چلنے کے برابر ہے۔
Alif-Academy-Hijama-Flyer3

چند امراض کا علاج حجامہ کے ذریعہ

حجامہ کے ذریعہ کئی امراض کا علاج کیا جاتا ہے جس میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) بالخصوص کمر کا درد، گردن کا درد، مونڈہوں کا درد اور جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ہے۔
(2) گھٹیا، نقرس، عرق النساء
(3) فالج اصغی ، لقوہ، خدر، رعشہ، ہاتھوں، پیروں اور رگوں کی کمزوری۔
(4) پٹھوں کا اکڑاؤ، ہاتھ پیر کے سن پن اور چیونٹی بھرنے میں بہت مفید ہے۔وغیرہ۔
 Migraine (5) سر درد کے کئی اقسام جیسے آدھا سر کا درد
Parkinson’s Disease(6 (رعشہ)
Diabetes (7)  ذیابطیس اور اسکے عوارضات و پیچیدگیاں وغیرہ میں مفید ہے۔
(8) بے خوابی اور نیند کی زیادتی میں بھی مفید ہے۔
(9) جلدی امراض جیسے کیل مہاسے  (Acne, Pimple)سوریاسس، اکزیما۔
(10) دل کے امراض جیسے بلڈ پریشر کی کمی و زیادتی، پیروں کی سوجن
(11) جگر اور پتہ کے امراض
(12) قبض، اسہال اور آنتوں کی سوزش  Intussusception
(13) گردے اور Prostate gland غدہ مذی کے امراض جیسے پتھری، گردے میں Pus کا آنا
Urinary, Bedwetting, incontinence ، وغیرہ۔
(14) زنانہ امراض  Gynecological Disease جیسے ماہواری، حیض کی پیچیدگیاں، Leucorrhea سیلان رحم  Vaginal Bleeding یا عورتوں کا بانجھ پن وغیرہ۔
(15) مردانہ امراض جیسے نامردی جو کہ عضو خاص  میں تناؤ کی کمی وغیرہ۔
Sinusitis, Allergy, Ent Disease(16) سائے نس وغیرہ۔
(17) منہ کے چھالے، معدہ کے  Ulcers ، بواسیر ناسور وغیرہ۔
(18) نفسیاتی امراض جیسے  Tension, Depression، شراب اور دواؤوں کے عادی امراض۔
(19)  Foot Ulcers, bed sores , پھوڑوں، Diabetic Foot، Elephantiasis وغیرہ۔
 (20)  Cosmetic Purpose جیسےObesity    وزن کی زیادتی، چہرے کی چمک دمک کے لئے اور مہاسوں کو دور کرنے کے لئے۔
(21) Drug Allergy پرانی کھانسی، سردی اور دمہ  وغیرہ کے لئے بھی کافی مفید ہے۔

کیا حجامہ کروانا تکلیف دہ عمل ہے؟


نہیں۔۔۔ حجامہ کروانے میں بالکل تکلیف نہیں ہوتی ہے۔ یہ ایک عمل ہے جس میں جہاں پر cups لگوائے جاتے ہیں وہاں کا مقام وقتی طور پر ANAESTHETISED ہوجاتا ہے۔بعض لوگ جو بہت ہی حساس Sensitive ہوتے ہیں انہیں بھی اس چیز کا احساس نہیں ہوتا اور کئی ایک مریضوں سے میں نے یہ کہتے ہوئے سنا کہ " ڈاکٹر صاحب آپ پیٹھ پر کیا لکھہ رہے ہیں"۔
حیرت انگیز بات اس عمل میں یہ ہے کہ باوجود اتنا فائدہ مند ہونے کہ اس عمل میں کوئی  تکلیف اور بعد از  side effects بالکل نہیں ہوتے ہیں ۔

34x21 inch Deg copy.jpg5

حجامہ کب کروائیں تو بہتر رہےگا؟

حجامہ کروانے کے لیے صبح کا وقت بہت بہتر رہتا ہے۔ جو شخص حجامہ کروانا چاہتا ہے وہ۔۔۔۔۔۔۔
1۔ حجامہ کروانے سے پہلے خالی پیٹ رہنا چاہیے یعنی کھانا کھانے کے کم سے کم دو گھنٹے بعد حجامہ کروائیں۔
2۔ اسے تیز بخار نہ ہو اور نہ ہی جسم انتہائی سرد ہو جو کہ بعض بیماریوں کی صورت میں رہتا ہے۔
3۔ پیٹ کے درد میں نہ کروائیں۔
4۔ بلڈ پریشر اگر بہت زیادہ ہو اور شوگر کا لیول "400" کے اوپر ہو تو حجامہ نہ کروائیں۔
5۔ حاملہ کو حجامہ کروانا مناسب نہیں ہے۔

حجامہ جس جگہ کیا جاتا ہے وہاں کا زخم کب سوکھتا ہے اور نشان کب تک رہتا ہے؟

جی ہاں۔۔۔۔۔
زخم 4 تا 5 گھنٹے میں سوکھ جاتاہے۔ یہاں تک بھی دیکھا گیا ہے کہ حجامہ اگر شوگر کے مریضوں میں بھی کیا جائے  تو زخم نہیں ہوتا۔ یہ من جانب اللہ ہی ہے کہ اللہ کے حبیب ﷺ  کا یہ پیارا طریقہ بغیر کسی تکلیف کے درد کشا ہے۔ ہزاروں بیماریوں کا علاج ہے اور تندرستی کا ضامن ہے۔
حجامہ کرنے کے بعد شام میں آپ نہا سکتے ہیں۔ حجامہ کے جو نشان ہیں وہ تین چار روز کے بعد چلے جاتے ہیں۔
حجامہ کے بعد جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے کہ کوئی خراب اثرات نہیں ہوتے یہ جسم کے  Scavenger کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو خراب اور فاسد خون کو جسم سے نکال کر صحت مند خون کی افزائش کرتا ہے۔

ماخذ:۔

2 تبصرے

  1. sir please some 1 tell me that from where i can get despossible hijama plastic cups in bahrain..... there are cups in the market but they are not pack its open without any seal

    جواب دیںحذف کریں
  2. salam .. Sir please some one tell me that from where i can get a seal pack hijama plastic coups in Bahrain ?? there are cups in the market but they are not despossible & packed in something they are open in boxes .... pls tell me at umerbilal249@yahoo.com / omerbilal844@gmail.com 35388460

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی