انسان کی جلد میں درد کو محسوس کرنے والانظام۔ قرآن مجید کی صداقت کی نشانی

  

انسان کی جلد میں درد کو محسوس کرنے والانظام۔ قرآن مجید کی صداقت کی نشانی 

 

سطحی رقبے کے لحاظ سے انسانی جسم کا سب سے بڑا اوراہم ترین جزوجلد ہی ہے۔ یہ نہ صرف تمام جسم کو بیرونی طورپر ڈھانپتی ہے ،بلکہ جسم کے سوراخوں (منہ ،ناک ،کان ،پیشاب اورپاخانے کے سورا خ)میں اندر تک جاتی ہے۔ حتیٰ کہ آنکھ کے ڈیلے پر بھی یہ ایک باریک شفاف جھلی کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ مزید یہ کہ جسم پرموجود بال اور ناخن بھی حقیقت میں جلد ہی کے زائدے ہیں۔ یہ جلد جسم کے اعضا کو بیرونی صدموں اورچوٹوں سے بچاتی ہے۔ نیز جراثیم اور دیگر خوردبینی جانداروں کے حملے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ سورج سے آنے والی بالائے بنفشی شعاعوں سے بھی جسم کو بچانا اس کا کام ہے۔

جلد میں خون کا ایک الگ ترسیلی نظام ہوتاہے اورخون کی نہایت باریک شعری نالیاں جلد کے اندرونی حصے میں بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔جلد کی بیرونی سطح پر اعصاب کے بہت سے سرے پائے جاتے ہیں جو جسم کو بیرونی طورپر درپیش حالات کی اطلاعات دماغ تک پہنچا تے ہیں۔

 

The system that feels pain in human skin and the acceptance of Islam by Dr. Tejata Tejasin








Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی