حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ دُمچی
کی ہڈی کبھی ختم نہیں ہوگی
اور جدید سائنس کی دریافتیں
دُمچی کی ہڈی انسان کی ریڑھ کی
ہڈی کے ستون(Column)کی آخری ہڈی ہے۔ کئی احادیث ِمبارکہ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے
کہ انسانی ڈھانچے کی ابتدا دُمچی کی ہڈی سے شروع ہوتی ہے۔ مزید برآں مرنے کے بعد
قبر میں انسان کے جسم کو مٹی کھا جاتی ہے مگر دُمچی کی ہڈی سلامت رہے گی اورقیامت
کے دن اسی سے آدمی کا ڈھانچہ دوبار کھڑا کیا جائے گا۔امام بخاری حضرت ابو
ھریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''دونوں صوروں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہے لوگوں نے کہا یاا بوھریرہ !چالیس دن کا ؟ حضرت ابوھریرہ نے کہا میں نہیں کہہ سکتا پھر انہوں نے دریافت کیا چالیس مہینوں کا ؟ حضرت ابوھریرہ نے جواب دیا میں کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کی ہر چیز بوسیدہ ہو جائے گی مگر دُمچی کی ہڈی باقی رہے گی پھر قیامت کے دن اسی سے آدمی کا ڈھانچہ کھڑا کیا جائے گا ''
(بخاری شریف، باب تفسیر سورة الزمر)
ایک تبصرہ شائع کریں