سانپ کے 2 زہریلے دانت اورضروری احتیاطیں

سانپ کے 2 زہریلے دانت اورضروری احتیاطیں🐍



 
سانپ کے 2 زہریلے دانت اورضروری احتیاطیں

دنیا کے تقریباً تمام سانپوں کے منہ میں باریک باریک دانت ہوتے ہیں یہ دانت شکار کرنے اور خوراک کو کھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔درجنوں کے حساب سے یہ باریک دانت دونوں جبڑوں میں ہوتے ہیں۔مگر زہریلے سانپوں میں ان باریک خوراکی دانتوں کے علاوہ 2 زہر والے دانت بھی ہوتے ہیں۔ ان دانتوں کو انگلش میں Fangs فینگز کہتے ہیں۔

ان دانتوں کی ساخت سرینج نما ہوتی ہے، جو کہ ہر وقت زہر سے بھرے رہتے ہیں۔ یہ زہر ان دانتوں سے اوپر موجود تھیلی میں بنتا ہے۔ زہریلے سانپ اپنے زہر کو صرف شکار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔زہریلا یا غیر زہریلا سانپ کبھی بھی انسان کا پیچھا کرکے نہیں کاٹتا۔سانپ صرف اسی صورت کاٹے گا جب انسانی پاٶں اس پر پڑے گا، یا پھر انسان پکڑنے کی کوشش کرے گا۔

زہریلے سانپ اپنی قیمتی زہر کو عموماً ضائع نہیں کرتے ہیں۔ بعض اوقات اگر انسان کو بھی کاٹیں تو زہر انسانی جسم میں نہیں چھوڑتے یا بہت کم مقدار میں منتقل کرتے ہیں۔ اگر سانپ کاٹ لے تو ، دم ، جادو ،اور نیم حکیموں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، متاثرہ انسان کو فوراً ہسپتال پہنچائیں ورنہ دیر انسان کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی