⚛️
📖

سائنس قرآن کے حضور میں

جدید سائنسی دریافتیں، قرآنی معجزات کی تصدیق

ایڈمن: طارق اقبال سوہدروی

فحاشی اس کو کہتے ہیں ۔ طیبہ ضاء چیمہ کا بہترین کالم پڑھیے

 فحاشی اس کو کہتے ہیں ۔ طیبہ ضاء چیمہ کا بہترین کالم پڑھیے


پاکستان کے لبرل میڈیا مالکان اورکیبل آپریٹر اپنی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کو بھی ٹی وی سکرین پر لائیں اور انہیں اشتہارات اور انٹرٹینمنٹ کی زینت بنائیں۔چُست پتلون،بغیر آستین اورکھلے گریبان والی چھوٹی "پھسی ہوئی "شرٹ عورت کے جسم کا کھلا نظارہ ہے ۔ پرائیویٹ زنانہ مصنوعات کے شرمناک اشتہارات سے چیلنز کی صرف ریٹنگ ہائی نہیں ہوتی ،غیرت مندوں کابلڈ پریشر بھی ہائی ہو جاتا ہے ۔باپ اور بیٹی کا رشتہ انتہائی باحیا ہوتا ہے مگر پاکستان کےاکثر ڈراموں میں باپ بیٹی کے
ساتھ اس انداز سے بغلگیر ہوتا ہے کہ میاں بیوی بھی وہ منظر دیکھ کر شرماجاتے ہیں جبکہ میاں بیوی کے تعلق کو جس انداز سے پیش کیا جاتا ہے اس کو دیکھ کر حقیقی میاں بیوی بھی شرمندہ ہو جاتے ہیں ۔عشق وجنون،بوس وکنار،برہنہ لباس،عریاں ڈائیلاگ،متعدد شادیاں ،طلاقیں ،حلالہ ۔۔۔ یہ پاکستان کا کلچر نہیں ایک خوفناک مذاق ہے ۔بیمار لوگوں کی بیمارپروڈکشن نے مشرقی معاشرہ کو اس منجھدار پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی مشکل دکھائی دیتی ہے۔


طارق اقبال سوہدروی

"الحمدللہ، انٹرنیٹ پر اردو دان طبقے میں علم و تحقیق کے فروغ کے لیے میری درج ذیل دو کاوشیں ہیں: 1۔ اردو کتب و ناولز: یہاں 7000 سے زائد مختلف کتب اور ناولز کا وسیع مجموعہ پیش کیا گیا ہے۔ 2۔ سائنس قرآن کے حضور میں: اس پلیٹ فارم کے ذریعے میں جدید سائنسی دریافتوں اور قرآنی حقائق کے درمیان حیرت انگیز مطابقت کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ شکریہ۔"

جدید تر اس سے پرانی

نموذج الاتصال