جاوید چودھری کا بہترین کالم ۔۔ برف کا دوزخ

 جاوید چودھری کا بہترین کالم

 برف کا دوزخ


سیاچن میں بھارت کے 7ہزار اور پاکستان کے 4ہزار چارسو جوان اور افسر تعینات ہیں،منفی چالیس پچاس درجہ حرارت پر کوئی چیز ،کوئی دھات آپ کی جلد سےٹکرا جائے تو یہ گوشت کے اندر پیوست ہوجاتی ہے اور اسے نکالنے کے لیے جلد کا وہ حصہ کاٹنا پڑتا ہے۔یہ ہمارے جوان اپنی ٹانگوں پر چلتے ہوئے سیاچن پہنچتے ہیں لیکن ان کی اکثریت سٹریچر پر واپس آتی ہےلیکن اس کے باوجود جوان آج تک شکائت کا کوئی حرف زبان پر نہیں لائے ،یہ 28 برسوں سے مسلسل برف کے اس دوزخ میں قربانی دے رہے ہیں ،لیکن مصیبت کی اس گھڑی میں قوم اور حکمران خاموش ہیں ۔تمام سیاستدانوں کو سیاچن جاکر جوانوں کے ساتھ کھڑ ا ہونا چاہیے ۔ہمارے حکمران اگر جنرل پرویز مشرف جیسے شخص کو گارڈ آف آنر پیش کرسکتے ہیں تو یہ ان135 سپاہیوں کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیوں  نہیں کرسکتے ؟یہ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیوں نہیں کرسکتے جو برسوں سے قوم کی سلامتی کے لیے جانیں دے رہے ہیں ۔



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی